سیوریج لائن اورروڈ مرمت کے بعد مٹی کے ڈھیروں کو اٹھانے کی زحمت گوارا نہ ہو ئی

گوجر خان(نامہ نگار)گوجرخان ہائوسنگ سکیم نمبر1پوٹھوہار پریس کلب روڈکی بچھائی جانے والی سیوریج لائن اورروڈ مرمت کے بعد مٹی کے ڈھیروں کو اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی جس کے باعث بڑے بڑے مٹی کے ڈھیر کئی روز سے سڑک پر پڑے ہیں جس کے باعث راہگیروں کے گزرنے اور بالخصوص گاڑیوں کو پارک کرنے کی بھی جگہ موجود نہیں رہی جبکہ پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے مٹی کے ڈھیر مین دروازے پر پڑے ہیں آبادی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مٹی کے ڈھیروں کو اٹھا کر راستوں کو کلیئر کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن