پاکستان بحریہ کا ضلع ٹھٹھہ کے علاقے گجو میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

پاک بحریہ نے آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے ضلع ٹھٹھہ کے گاؤں گجو میں مفت آئی کیمپ قائم کا انعقاد کیا۔ مفت آئی کیمپ کے قیام کا مقصد علاقہ مکینوں کو امراض چشم سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کے بارے میں آگہی فراہم کرنا تھا۔

پاک بحریہ ،آئی سائٹ ٹرسٹ اور رخالد میڈیکل اسپتال کے ماہرین ِ امراض چشم نے آئی کیمپ میں اپنی خدمات پیش کیں۔ کیمپ میں گجو اور اس کے ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ آئی کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔مزید براں مقامی لوگوں کو آنکھوں کے انفیکشن اور دیگر عمومی امراض چشم سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔
ماہی گیر برادری اور مقامی افراد سمیت مختلف امراض چشم میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کو آئی کیمپ میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن