واشنگٹن (این این آئی )امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد اسرائیلی فوج نے کسی بھی ممکنہ آپریشن کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس میں مزید بھرتی بھی شروع کی گئی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ۔