واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ پر اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بائیڈن کے مطابق ان کی ٹیم کو قومی سلامتی کے اہم امور کے بارے میں تمام ضروری معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔ آبائی ریاست ولمنٹگن میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ جوبائیڈن نے وزارت دفاع پر خصوصی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں تاکہ اقتدار کی منتقلی کے عمل کو مشکل بنایا جائے۔
ٹرمپ انتظامیہ اقتدار منتقلی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے: جوبائیڈن
Dec 30, 2020