اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مذہبی ، ثقافتی اور سماجی اقدار میں جڑے ہوئے ہیں برادر اسلامی ملک کی ترقی و تعمیر نو میں پاکستان ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل سے گفتگو کے دوران کیا۔