قومی کمشن برائے انسانی ترقی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر کو پیش

اسلام آبا(نا مہ نگار)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ملک میں عالمگیر پرائمری تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرے۔ اور سکول سے باہربچوں کے لئے رسمی اور غیر رسمی تعلیم پر توجہ مرکوز کرے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے چیئرمین ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی۔چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے صدر کو انسانی ترقی اور پرائمری تعلیم کے فروغ میں کمیشن کے مستقبل کے منصوبوں اور کردار پر بریفنگ دی،بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمیشن اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور سابقہ فاٹامیں 100مدارس میں ابتدائی تعلیم متعارف کرا چکا ہے۔خواندگی اور سماجی ترقی میں 189000خواندگی اساتذہ / سپروائزر کو تربیت دی گئی ہے ، پاکستان کے دور دراز علاقوں میں 15000اساتذہ کے ساتھ 10937فیڈر اسکول قائم کیے گئے، صدر نے غربت کے خاتمے اور اساتذہ / سپروائزرز  کی استعدادِ کار میں اضافے کے لئے کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...