احساس پروگرام کے تحت 20 لاکھ خصوصی افراد کو مالی امداد دی جائیگی: صدر علوی 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کی محروم طبقات کی بہبود کیلئے کاوشیں کر رہی ہے۔ حکومت احساس پروگرام کے تحت 20 لاکھ خصوصی افراد کو مالی امداد دے گی۔ اسی طرح کامیاب جوان پروگرام کے تحت خصوصی افراد کو کاروبار کیلئے قرض دیئے جا رہے ہیں۔ صدر گذشتہ روز یہاں آذربائیجان کی تنظیم کے تحت 100 خصوصی افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ ویل چیئرز آذربائیجان کی حیدر علی فائونڈیشن کی طرف سے تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا کے ارکان نے شرکت کی۔ بیگم ثمینہ علوی بھی تقریب میں موجود تھیں۔ صدر نے کہا کہ سماعت اور بصارت اور جسمانی طور پر معذور افراد کو عام سکولوں میں تعلیم دینے سے معاشرے میں ان کی قبولیت میں اضافہ ہو گا۔ صدر نے کہا کہ خصوصی افراد کو پیشہ وارانہ تعلیم بھی دینے کی ضرورت ہے تا کہ انھیں روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ صدر نے کہا کہ اسلام آباد کے 250 پارک کو خصوصی افراد کے استعمال کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے ہم کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔ صدر نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ قرار دیا اور آذربائیجان کو نوگورنا کاراباخ آزاد کرانے پر بھی مبارکباد دی۔ آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف شعبوںمیں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ اس سے قبل بیگم ثمینہ علوی نے حیدر علی فائونڈیشن کی جانب سے لگائی گئی دستکاریوں کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...