ٹکراؤ کی صورتحال کے باعث کوشش آگے نہ بڑھ سکی: محمد علی درانی

Dec 30, 2020

اسلام آباد (نیٹ نیوز) مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری جنرل محمد علی درانی کہتے ہیں کہ انتظامی، سیاسی اور معاشی بحران میں ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی تھی، ٹکراؤ کی صورتحال کے باعث کوشش آگے نہ بڑھ سکی۔ محمد علی درانی کی شہباز شریف سے جیل میں ملاقات شبہات پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو میں نئی حکمت عملی سامنے لیکرآئیں گے، ریاست کو اس ڈائیلاگ کوآگے بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد علی درانی نے کوٹ لکھپت جیل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

مزیدخبریں