اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے امیدوار محمد نواز کوبطور نائب صدر کے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی ۔سپریم کورٹ میں پاکستان چیمبر آف کامرس کے الیکشن کے امیدوار محمد نواز کی اہلیت کے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق چیمبر آف کامرس کے وائس پریزیڈنٹ کے امیدوار کی آمدن 2 کروڑ سے زائد نہیں ہونی چاہئے،جس پرالیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواست گزار کی آمدن 2 کروڑ سے زائد نہیں، لیکن الیکشن کمیشن نے رولز کی خلاف ورزی نا ہونے کے باوجود درخواست گزار کی اہلیت معطل کرنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں قررا دیا کہ درخواست گزار محمد نواز چمبر آف کامرس کے الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لے سکتے ہیں، تاہم الیکشن میں جیت کی صورت میں وائس پریزیڈنٹ کے اختیارات کے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کر دیا پاکستان چیمبر آف کامرس کے انتخابات 30 دسمبر کو ہوں گے درخواست گزار محمد نواز کا تعلق مردان چیمبر آف کامرس سے ہے درخواست گزار محمد نواز پاکستان چیمبر آف کامرس انتخابات میں وائس پریزیڈنٹ کی سیٹ کے امیدوار ہیں
چیمبر انتخابات کے امیدوار محمد نواز کوبطور نائب صدر انتخاب لڑنے کی اجازت
Dec 30, 2020