ملتان (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ میں اب پچ پر بیٹسمینوں کیلئے شاٹ کھیلنا مشکل ہو چکا ہے ، کوشش ہے سیٹ ہونے کے بعد جتنا لمبا کھیلا جاسکے کھیلیں۔ایک انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ لمبی پارٹنر شپ لگائیں لیکن پچ بالکل اب ویسی ہو گئی ہے جیسے ایشیا میں پانچویں روز ہوتی ہے، اس پچ پر اسپنرز کو زیادہ باؤنس ملتا ہے اور پانچویں روز بھی مزید ملے گا۔