ڈی سی لودھراں کا ایکشن ،واسا حکام کو سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے 3دن کا الٹی میٹم 

Dec 30, 2020

دھنوٹ(نامہ نگار) دھنوٹ کے صحافیوں رانا یوسف علی خان، محمد اکرم صدیقی اور اے ڈی نجم کی طرف سے دھنوٹ سیوریج کی بہتری کیلئے ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کو دی گئی درخواست میں موَقف اختیار کیا گیا تھاکہ محلہ راجپوتاں محلہ مغل پورہ ،محلہ دین پورہ، بستی فیض آباد، چھوٹی دھنوٹ، ریاض آباد کالونی ،سیرانی محلہ ،گلی بخاری سکول والی و دیگر شہر کی گلیوں اور روڈ پر ہر جگہ گندا پانی کھڑا نظر آتا ہے۔ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر راؤ منصب علی اور چیف آفیسردھنوٹ علی احمد کو سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔

مزیدخبریں