عوام کورونا پھیلائوکو روکنے کیلئے  ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمدکریں

  مری(نامہ نگار خصوصی) عوام کوروناوائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئے حکومتی ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمدکریں، تمام ہوٹلز ،ریسٹورنٹس انتظامیہ اور تاجر ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدکروائیں اور ماسک کے بغیر کسی گاہک کو اپنی دوکانوں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں داخل نہ ہونے دیں ،سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ سینی ٹائزر کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔ ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر مری وقارحسین نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے تمام کاروباری حلقوں کو دودن کی مہلت دی کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرلیں جسکے بعد اچانک چھاپے مارے جائینگے اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں تحصیل ہیلتھ آفیسر مری راناکرامت علی نے اس سلسلے میں بریفنگ  دی ۔بعد ازاں اے سی مری نے سول ڈیفنس مری کے سیکٹر وارڈن اور اہلکاروں کے ہمراہ  مال روڈ اوردیگر بازاروں کے ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس اور دوکانوں کے دورے کئے اور ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمدکرانے کیلئے آگاہی دی اور :نوماسک نو سروس کے چاٹ بھی تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن