افغان شہریو ں کاپولیس چوکی قاضیاں میں کسی قسم کا کوئی اندراج نہیں 

 بیول (نامہ نگار)بیول ،قاضیاں ،بھڈانہ ، حبیب چوک اور گردونواح میں افغانوں اور پاکستا ن کے دو  سرے شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کی بھر مار ہے ان علاقوں میں افغانوں ،پاکپتن ،ملتان ،بہا و لپوراور دیگر شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد آباد ہے لوگوں نے بغیر شناخت کے اپنے گھر کرائے پر دئے ہیں ان لوگوں کا پولیس چوکی قا ضیاں تھانہ گوجرخان میں کسی قسم کا کوئی اندراج نہیں ہے انکی عورتیں گھروں میں کام کاج کرتی ہیں جبکہ مرد مزدوری کرتے ہیں چند دنوں میں انکے پاس قیمتی موٹر سائیکل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے گزشتہ کئی سالوں سے شرقی گوجرخان میں چوری ڈکیتی رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اہلیان علاقہ نے سی پی او محمد احسن یونس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں غیر مقامی افراد کا ڈیٹا اگٹھا کر کے پولیس چوکی اور تھانہ گوجرخان میں جمع کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن