پیر سائیں خواجہ اسرار چشتی کلیامی، صاحبِ اسرار و معرفت تھے،ملک صفد راعوان 

 دولتالہ سکھو(نامہ نگار)پیر سائیں خواجہ اسرار چشتی کلیامی، صاحبِ اسرار و معرفت تھے ان کی پوری زندگی محبتیں تقسیم کرنے میں گزری آستانوں سے ہمیشہ محبت و پیا رکی خوشبوئیں مہکتی ہیں پیر اسرار اچشتی کلیامی صوفیائے کرام کا عکس اور عجز و انکساری کا پیکر تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پر نہ ہو سکے گا آہ سرد سے کہہ رہے ہیں کہ زمانہ ایک محبت و پیار کے منبع سے محروم ہو گیااللہ والوں کا دنیا سے وصال فرما جانا بہت بڑی محرومی ہوا کرتی ہے سرزمین کلیام شریف اولیاء اللہ کے چاہنے والوں کا مرکز و محور ہے علم و حکمت اور محبت و اخلاص کے خورشید ہمیشہ کے لئے دنیا سے غروب ہو گیا ان خیالات کا اظہا رمتحدہ علماء مشائخ کونسل کے سربراہ چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان نے پیر سائیں اسرار چشتی کلیامی کے وصال پرملال کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا اس دوران علماء و مشائخ کونسل کے مرکزی رہنما محمد رفیق کلیامی بھی ان کے ہمراہ تھے ملک صفدر علی اعوان نے پیر سائیں شعبان فرید و دیگر اہل خانہ و عزیز و اقارب سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا پیر صاحب کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن