نااہل، سلیکٹڈ وزیراعظم اب اداروں کی پیچھے چھپ رہے ہیں، مریم نواز 

کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے نااہل اور سلیکٹڈ وزیرا عظم اب اداروں کی پیچھے چھپ رہے ہیں انہیں اپنی نااہلی اور ناکامیوں کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جانا چا ہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے لیئے آنے والے حلقہ پی پی دس کے رہنما سابق چیئرمین لوھدرہ محمد نوید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ اور سازشوں کے باوجود پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی تمام کوششیں دم توڑ چکی ہیں۔ بے نظیر شہید کی قبر پر فاتحہ پڑھنے اور پھول چڑھانے پر کوئی شرمندگی نہیں انہوں نے جمہوریت کی طویل جنگ لڑی ہے ملک میں جمہوریت کی بات کرنے والوں کے خلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں مہنگائی بے روزگاری بجلی تیل کے نرخوں میں بارہا مرتبہ اضافہ کرنے والوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہم ان کی نااہلیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن