عمران خان کامنشور انسانیت کو عزت دو ہے:نعمان لنگڑیال 

لاہور ( پ ر ) صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ قائد عمران خان کا منشور انسانیت کو عزت دو ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا  عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والے لوٹی ہوئی دولت بھی واپس کر دیں۔جاتی عمرہ کی سینکڑوں ایکڑ کے مالک اور کھربوں کے اثاثے بنانے والے خاندان کے پاس لوٹا ہوا پیسہ تو بہت ہے لیکن عزت نہیں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا جتنا مرضی چیخ لیں 2023 میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی اور عمران خان دوسری بار ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...