تبدیلی سرکار ہرمحاذ پرناکام ہوگئی،الیکشن ناگزیر ہیں:شیخ قیصرمحمود

  لاہور (پ ر)قومی اسمبلی کے امیدوار شیخ قیصر محمودنے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار ہرمحاذ پرناکام ہوگئی ہے،ملک میں شفاف الیکشن ناگزیرہوچکے ہیں۔بلدیاتی نظام بھی کپتان کے انتقام کی نذرہوگیااورعوام ترقیاتی
سرگرمیوں سے محروم رہے۔معیشت کی بحالی وبہتری کے اعلانات میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ عوام کااحساس محرومی مزید بڑھ گیا ہے۔صنعت وتجارتاورزاعت کے شعبہ جات بھی تبدیلی سرکار کے تجربات کابوجھ برداشت کرنے میں ناکام رہے اورملک میں مہنگائی کاسیلاب امڈآیا۔داخلی اورخارجی معاملات بارے بھی کپتان اوران کے ٹیم ممبرز نے مایوس کیا ہے

ای پیپر دی نیشن