منڈی صادق گنج(نمائندہ نوائے وقت)مین بازار میں قائم سگریٹ اور پان کے کھوکھے جوئے کے بڑے اڈے بن گئے ۔ان کھوکھوں پر بیٹھے افراد جواء پرچی اور کرکٹ میچز پر جوائے کے بڑے ڈیلر بن گئے ہیں اور انہوں نے آگے اپنے کئی ایجنٹ رکھے ہوئے ہیں جو شہر اور دیہات میں مختلف جگہوں پر ان کے لئے کام کر رہے ہیں۔جوئے کے اڈوں کے باعث شہریوں اور سادہ لوح دیہاتیوں کی بڑی تعداد کنگال ہو چکی ہے۔