باڑہ بنگلہ اور گبرارائیں کو ملانے  والی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Dec 30, 2020

خیرپورسادات (نمائندہ نوائے وقت ) شہریوں عبدالمالک بڈانی ،امیر حسین بڈانی اور اسلم خان بڈانی نے کہا ہے کہ باڑہ بنگلہ اور گبر ارائیں روڈکو ملانے والی لعل واہ مائنر لنک روڈ جو کہ گبر ارائیں باڑہ بنگلہ کے علاوہ دیگر کئی علاقوں کوھر فقیراں ،جھگی والہ، جتوئی، ضلع مظفرگڑھ اور ضلع راجن پور کے لئے دریائی گزر گاہ کم فاصلہ ہے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے مکینوں کو پریشانی کا سامناہے ،شہریوں نے حکام سے روڈ کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں