سب رجسٹرار ملتان کے جعلی دستخطوں سے اراضی دستاویزات تیار کرنے والے وثیقہ نویس کا لائسنس  منسوخ

Dec 30, 2020

ملتان(سپیشل رپورٹر)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان نے سب رجسٹرار ملتان کے جعلی دستخطوں سے اراضی دستاویزات تیار کرنے والے وثیقہ نویس کا لائسنس کینسل کر دیا ہے جبکہ سب رجسٹرار کینٹ نے سب رجسٹراروں کے جعلی اور بوگس دستخطوں کے ذریعہ رجسٹریاں تیار کرنے کے الزام میں سی پی او ملتان کو اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی بتایا گیا ہے حاجی احمد وثیقہ نویس نے گزشتہ دنوں سب رجسٹرار کینٹ کو اراضی منتقلی کے لئے رجسٹری پیش کی سب رجسٹرار کینٹ نے آن لائن تصدیق کے لیے اراضی دستاویزات کا جائزہ لیا تو انکو اپنے یی دستخط مشکوک نظر آئے جس پر کینٹ برانچ کے اہلکاروں نے وثیقہ نویس حاجی احمد کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔

مزیدخبریں