لاہور آرٹس کونسل الحمراکی گورننگ باڈی کا اجلاس‘اہم منصوبوں کی منظوری

Dec 30, 2020

اہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراکی گورننگ باڈی کے 66ویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے اجلاس کی صدارت کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراثمن رائے نے ایجنڈا پیش کیااور سال 2020کی کارکردگی پر بریفنگ دی جسے اجلاس میں موجود گورننگ باڈی کے ممبران نے اطمینان بخش قرار دیا ۔انھوں نے اجلاس کروناکے دور میں الحمراکے آن لائن پروگرام کو جاری رکھے جانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرزلاہور آرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ سال 2020میں ثقافتی شعبہ میں بے پناہ کامیابیا ں سمیٹیں،تمام پروگرام آن لائن جاری رہے۔اجلا س میں سال 2021کے اہم ثقافتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں