لاہور (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 45رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 180رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 621رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی ۔ فف ڈیوپلیسی 199رنز پر آئوٹ ہوئے ۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 396رنز بنائے تھے ۔