ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سکولز نے تمام سکولوں سے نان سیلری بجٹ کی تفصیل طلب کرلیں بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی 36 ایجوکیشن اتھارٹیز کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے، جن کو سکولوں کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنا ہے جس پر سی ای او ایجوکشن ملتان نے تمام سکولوں سے نان سیلری بجٹ کے اکاونٹس کی تفصیل طلب کرلی ہیں تاکے ان کو دوسری سہ ماہی کا بجٹ جاری کیا جاسکے۔
محکمہ سکولز نے تمام سکولوں سے نان سیلری بجٹ کی تفصیل طلب کرلی
Dec 30, 2020