اسلام آباد ( پ ر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبرکوارڈینیشن عاصم ا مین نے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے ای۔کچہری کا اہتمام کیا۔عاصم امین نے بتایا کہ جاری سیزن میں اسلام آباد۔ پشاور موٹروے، لاہور۔اسلام آباد موٹر وے، لاہور ۔ عبدالحکیم موٹروے ،فیصل آباد۔ ملتان موٹروے ،ملتان۔سکھر موٹروے اور ہائی ویز پر شدید دھند پڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکھر۔حیدر آباد موٹروے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیری کام شروع کرنے کیلئے اقدامات زیر عمل ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مارچ2021 تک یہ منصوبہ ایوارڈ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، چار رویہ پشاور۔تورخم ہائی وے منصوبہ کی نئی الائنمنٹ پر تعمیر کاکام 2021 کے آخر تک شروع ہوجائے گا، اسلام آباد کے قریب بارہ کہو فلائی اوور کا ٹھیکہ بھی جولائی2021 تک ایوارڈ کر دیا جائے گا۔