اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ عام آدمی کی بانسبت سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میںکرونالاحق ہونے سے زندگی سے ہاتھ دھونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے ، تمبا کونوشی اورکرونادونوں ہی پھیپھڑوں کو متاثر کرتے ہیں،دل ،پھیپڑے ،گردے ،کینسر ،جیسے پیچیدہ امراض ہونے کی ایک بڑی وجہ تمباکونوشی ہے ، حکومت ہیلتھ لیوی کانفاذ کرے ،تاکہ انسانی صحت کولاحق خطرات سے نجات مل سکے۔سول سوسائٹی الائنس کے منعقدہ اہم اجلاس کے موقع پرتمبانوشی کے مضراثرات اورہیلتھ لیوی کے نفاذ سے رونماہونے والے ثمرات پرروشنی ڈالی گئی ،اس موقع پر پناہ ،سول سوسائٹی ، کڈنی ویلفیئرایسوسی ایشن ،نجات ٹرسٹ،فاطمہ ملک ٹرسٹ،نیشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن وسابق ممبرصوبائی اسمبلی تحسین فواد ، ممبران ،وکلاء ،ڈاکٹرزودیگرنے خصوصی شرکت کی ۔
تمباکونوشی اورکرونادونوں ہی پھیپھڑوں کومتاثرکرتے ہیں، ثناء اللہ گھمن
Dec 30, 2020