گوگل پرتوہین آمیز مواد سے متعلق ہائی کورٹ ریمارکس کا خیرمقدم

Dec 30, 2020

ٹنڈوآدم (نامہ نگار)گوگل پر توہین آمیزموادسے متعلق ہائیکورٹ کے ریمارکس قابل تعریف ہیں ، مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والے کہاں گئے؟عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے سربراہ و ممتازعالم دین علامہ احمد میاں حمادی،علامہ محمد راشد مدنی ،مفتی محمد طاہرمکی ،حافظ محمد زاہد حجازی ،حافط محمد طارق حمادی،حاجی محمد عمر جونیجو ودیگر راہنمائوں نے لاہورہائیکورٹ میں گوگل پر توہین آمیز مواد کے مسئلے پر ریمارکس سے متعلق کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے انصاف پر مبنی ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر حکومت گوگل سے توہین آمیز مواد ہٹانہیں سکتی تو بتا دے ،حکومت میں ایسا ادارہ ہونا ضروری ہے کہ توہین آمیز مواد کو نوٹ کرکے فوری ایکشن لے ،علماء نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ریمارکس کے  مطابق ہی ہمارامطالبہ ہے کہ اگر گوگل فوری طور پر توہین آمیز مواد نہیں ہٹاتا تو پاکستان میں گوگل کو بند کردیا جائے۔مفتی طاہرمکی نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگایا گیا مگر اب تک توہین رسالت پر گوگل کے خلاف عمران خان نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی اس پر مذمتی بیان جاری کیا   ۔

مزیدخبریں