راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ اسلام آبادمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئرکے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارپیرعادل شاہ گیلانی کی شانداراورواضح اکثریت سے کامیابی مسلم لیگ ن کی مقبولیت کامنہ بولتاثبوت ہے اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارملک ساجدحسین کی شکست حکومت اورحکمران جماعت کے منہ پر طمانچہ ہے کہ حکومت نے اپناہرقسم کاحربہ استعمال کیالیکن وہ اسلام آبادکے میئرکی سیٹ حاصل کرنے میںناکام رہی ہے اسلام آبادکے میئرکی شاندارجیت سے ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ میاں نوازشریف ملک کے ایک مقبول ترین سیاسی لیڈرہیں
حکومت اسلام آبادکے میئرکی سیٹ حاصل کرنے میںناکام رہی، حاجی پرویزخان
Dec 30, 2020