دنیا کی 100 ممتاز نرسوں  میں 8 پاکستانی بھی شامل

Dec 30, 2020

کراچی (پی پی آئی) گلوبل 2020ء کی 100آؤٹ سٹینڈنگ ویمن نرسز اینڈ مڈوائفس کی فہرست میں 8 پاکستانی نرسز اور مڈ وائفس بھی شامل ہیں۔ فہرست میں شامل یہ تمام خواتین آغا خان یونیورسٹی سکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری (سونم) سے بطور اساتذہ منسلک ہیں یا اس ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہیں۔ آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دنیا بھر کے 43 ممالک سے 100 نرسوں اور مڈوائفس کو صحت عامہ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے گراں قدر خدمات  اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ سکول آف نرسنگ کی ڈین ڈاکٹر روزینہ کرملیانی کو "بورڈ اینڈ مینیجمنٹ" کیٹیگری اساتذہ یاسمین پارپیو اور ثمینہ ورٹیجی کو "کمیونٹی ہیرو" کیٹگری کے تحت ادارے کی استاد صائمہ سچوانی کو "ہیومن کیپیٹل ڈیویلپمنٹ" کیٹگری مرینہ بیگ کو "انوویٹیو سائنس اینڈ ہیلتھ" کیٹگری کے تحت اعزاز دیا گیا۔ طلبہ شیلا ہیرانی کو کووڈ-19 عالمی وبا پر نیلم پنجانی کو جنسی اور تولیدی صحت اور حقوق کے حوالے سے بہتری اور صدف سلیم کو معمر افراد کی نرسنگ کے سلسلے اعزازات دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں