اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقا ت کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے مابین میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔