مفتی کفایت کیخلاف لاہورمیں مقدمہ ہوگا،ن لیگ کو بھی سینٹ الیکشن لڑنا پڑیگا: شیخ رشید 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی سینٹ الیکشن میں جانا ہو گا۔ زرداری مفاد اور ذات کیلئے پتے کھیلتا ہے۔ عمران خان نے بہتر کھیلا ہے۔ نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا۔ منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، شہبازشریف کے معاملہ کا مجھے نہیں پتہ۔ ن لیگ کا مسئلہ ہے، نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا۔ عمران خان چھائے گا۔ فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پی ڈی ایم روز بروز تنزلی کا شکار ہے۔ پی ڈی ایم والے گھر جائیں  گے اب۔ مفتی کفایت لاہور سے لانچ کیا جائے گا۔ اچھی تیاری کیساتھ، فوج کیخلاف بدزبانی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ ہوا ہے۔ مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ لاہور میں ہوگا۔ اچھی تیاری کیساتھ ۔ آرمی چیف کیخلاف ان کی بدزبانی ناقابل برداشت ہے۔  اگر پیپلز پارٹی سینٹ انتخابات میں حصہ لیتی ہے تو ن لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہو گا۔  اگر عمران خان اکیلے سینٹ میں ہوں گے تو 18 ترمیم بھی ختم کریں گے  اور کئی سخت قوانین بھی لائیں گے۔ جبکہ یہ جماعتیں ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گی۔ نوازشریف آئیگا اور نہ ہی یہ لوگ استفعے دیں گے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...