عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا خاتمہ ہوگیا ، فواد چودھری 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ایک دوسرے کو خط لکھیں کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔ گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ سیاسی فیصلہ ہے،نواز شریف نے 2008 اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجرگھونپا  تھا۔ اب باری  آصف زرداری صاحب کی تھی۔انہوں نے کہا ان حالات میں عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ  اتحاد کا خاتمہ  ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا  مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف ایک دوسرے کو چھٹیاں لکھیں کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔

ای پیپر دی نیشن