حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر نے کہا ہے نیوائیر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ،نیو ائیر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔حافظ آباد پولیس کی جانب سے نیوائیر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹ کے فول پروف انتظامات کے لئے 300 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کا کہنا تھا نیو ائیر کے موقع پرضلع بھر کے گرجا گھروں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ اسلحہ کی نقل و حرکت اور نمائش پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔