گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پر نیوائیر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، دہشت گردی یا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیاموک ایکسر سائز کے دوران پولیس اینٹی رائٹ یونٹ نے کسی بھی ہنگامی صورت حال اور ایلیٹ پولیس فورس نے دہشت گردی کی صورتِ حال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا موک ایکسرسائز کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹراسد الرحمن نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی دہشتگردی یا ناگہانی صورت حال میں اینٹی رائٹ پولیس یونٹ اور ایلیٹ پولیس کے ریسپانس کو چیک کرنا ہے ۔