پیپلزپارٹی کا میاں مفرور کے بلاوے کی شرط کیلبری کوئین اور فضل الرحمان کے اوپر بجلی بن کر گری ہے: شہباز گل

 شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام اور جمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کی جنگ ہے، پیپلزپارٹی کا میاں مفرور کے بلاوے کی شرط کیلبری کوئین اور فضل الرحمان کے اوپر بجلی بن کر گری ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن بچاؤ مل کر کھاؤ مقصد کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، ملک دشمنوں کا بیانیہ پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ جس بھٹو کی قبر کو نشان عبرت اور اسے پاکستان دولخت کرنے کا زمہ دار ٹھہرایا، اسی قبر پہ پھول نچھاور کئے، زرداری کے قدموں میں حاضری دی اور پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ای پیپر دی نیشن