بھارتی ریاست کیرالہ میں 20 ہزار بطخوں کی پراسرار موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں بہت زیادہ خوف پایا جاتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں گزشتہ چند روز کے دوران بیس ہزار سے زائد بطخوں کی پراسرار اموات ہوئیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین اور کسان بہت زیادہ خوف کا شکار ہیں،مائیکرووائیرولوجی ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بطخوں کی موت سے برڈ فلو سے نہیں ہوئی ہے، ہم بطخوں کی اموات کے اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بطخ پالنے والے کسان پریشان ہیں کہ کہیں یہ ہلاکتیں کسی بیماری کی وجہ سے تو نہیں ہو رہی ہیں۔ کیرالہ حکومت نے مقامی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر گہری نظر رکھے اور کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔
بھارت میں ایک اور پراسرار بیماری پھیل گئی، ہزاروں بطخیں ہلاک
Dec 30, 2020 | 14:30