حکومت کاروباری شعبے کی ترقی کیلئے برابری کی سطح پر مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، صدر

 صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ حکومت کاروباری شعبے کی ترقی کیلئے برابری کی سطح پر مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ای او پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے، عالمی منڈیوں کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے اور معاشی فوائدکے حصول کیلئے عالمی رحجانات کے مطابق حکمت عملی اپناناہوگا۔ بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انٹرپرانوئرز آرگنائزیشن (ای او)کے وفد نے ملاقات کی ۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ حکومت کاروباری شعبے کی ترقی کیلئے برابری کی سطح پر مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومتی اصلاحات اور پالیسیوں کی بدولت پاکستان کے کاروباری ماحول میں بہتری آئی۔ انہوںنے کہاکہ کاروبارکرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن 28 درجے مستحکم ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران کاروباری طبقے کی ریلیف کیلئے معاشی پیکج کا اعلان کیا۔ انہوںنے کہاکہ ای او پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ صدر مملکت نے کہاکہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات بشمول خصوصی افراد کی فلاح کیلئے کام کرنا ہوگا، کاروباری طبقہ خواتین اور افراد باہم معذوری کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی منڈیوں کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے اور معاشی فوائدکے حصول کیلئے عالمی رحجانات کے مطابق حکمت عملی اپناناہوگی۔

ای پیپر دی نیشن