حال ہی میں برطانیہ میں سامنے آنے والے کرونا کی ایک نئی قسم کے کیسز دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی ظاہر ہونے لگے ہیں۔ بعض عرب ممالک کے ساتھ کوویڈ 19 کی اس نئی شکل کاایک کیس امریکی ریاست کولوراڈومیں بھی سامنے آیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز پیشتر انگلینڈ میں سامنے آنے والے کرونا کی نئی شکل کے بعد دنیا بھر سے برطانیہ کے لیے پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں اس نوعیت کا یہ پہلا کیس ہے۔ اس سے قبل کچھ ایسے ہی کیسز اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں سامنے آ چکے ہیں۔ریاستی گورنر گورنر جیریڈ پولس کے دفترکے ایک ٹویٹ کے مطابق کرونا کی نئی شکل کا شکار ہونے والا شخص بیرون ملک نہیں گیا ہے۔معلومات میں مزید کہا گیا کہ یہ کیس ایک 20 سالہ میں سامنے آیا ۔ وہ اس وقت ایلبرٹ کاﺅنٹی میں قرنطینہ میں ہے۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ متعلقہ شخص کے پاس ابھی تک کسی رابطے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن پبلک ہیلتھ کے عہدیدار دوسرے ممکنہ معاملات کی شناخت کے لیے کوشاں ہیں۔یہ قابل ذکر ہے کہ امریکا میں نئے کیسز کا ابھرنا حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ عہدیداروں نے گذشتہ ہفتے سے ہی اشارہ کیا تھا کہ یہ پہلے سے موجود ہوسکتا ہے ، لیکن اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔جبکہ محققین نے اب برطانیہ سے باہر کم از کم 17 ممالک بشمول آسٹریلیا اور جنوبی کوریا سمیت کرونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف کیا ہے۔
کوویڈ19کی نئی شکل امریکا پہنچ گئی، کولوراڈو میں پہلا کیس سامنے آگیا
Dec 30, 2020 | 16:33