ترشاوہ پھل بعض امراض سے بچا میں بھر پور کردار ادا کرتے ہیں، ماہرین

زرعی و طبی ماہرین نےکہا ہے کہ ترشاو ہ پھل انسان کو کینسر، بلند فشار خون اور کولیسٹرول جیسے امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں بھر پو رقوت مدافعت پیدا کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں کیونکہ ترشاو ہ پھلوں کی غذائی و طبی خصوصیات پر تحقیق اور تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں نہ صرف وٹامن سی اور اے بلکہ فولاد، فاسفورس اور چونا بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے لہذا ان کا استعمال اور تازہ رس نہ صرف وٹا من سی، اے وغیرہ کے حصول کا مثر زریعہ ہے بلکہ یہ قوت مدافعت میں بھی معاون ہے۔انہوں نے بتا یا کہ گریپ فروٹ کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا کیروٹی نائیڈ، فلے وی نوائیڈز، نارنجن انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 198ہزار ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جس میں سے 60 فیصد پیداوار صرف ضلع سرگودھا سے حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ترشاوہ باغات سے تقریبا 25ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن اس کا صرف 10 فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر باغبان زرعی ماہرین کی مشاورت سے ترشاوہ پھلوں کے بیج، کھادوں کا استعمال کریں تو وہ بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن