وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم کو گزشتہ حکومتوں کی طرف سے کئے گئے معاہدوں اور ان کے معیشت اور عام آدمی پر منفی اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا وزیرِ اعظم کو حکومت کی طرف سے کروناء وباء کے باوجود صنعت اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے بھی بتایا گیا.
وزیرِ اعظم نے توانائی شعبے کی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی کو ترجیحات میں سر فہرست رکھنے کی ہدایت کی. مزید وزیرِ اعظم نے اصلاحات کو دیر پا اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھنے پر زور دیا.