گوادر:(بیورو رپورٹ)ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری بلوچستان طارق الرحمٰن بلوچ نے اپنے ایک پریس بریف میں بتایا ھے کہ صوبائی حکومت غیر قانونی فشنگ کے خلاف اقدامات کررہے اور حکومت غیر قانونی فشنگ پر سنجیدہ ہے صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں وفاق اور سندھ حکومت کو بھی غیر قانونی ٹرالرنگ کے معاملے پر آن بورڈ لیا ہوا ہے ضلعی انتظامیہ فشریز اور دوسرے سیکیورٹی ادارے ٹرالرنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کررہے ہیں اچھی پیش رفت ہورہی ہے مستقبل میں مزید بہتری آئیگی اب تک محکمہفشریز نے 8 غیرقانونی ٹرالرز کو پکڑا ھے جو محکمہ بڑی حد تک ٹرالرنگ کو روکنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جو ستر سالوں میں نہیں ہوا ہم نے کردیکھا ہے انشاء اللہ مستقبل میں غیر قانونی ٹرالرنگ کو زیرو پرسنٹ لائیں۔