ہوت قبائل کے درمیان کئی برسوں سے جاری خونی تنازعات کا تصفیہ

Dec 30, 2021

گوادر(بیورو رپورٹ) گوادر‘ ہوت قبائل کے درمیان کئی برسوں سے جاری خونی تنازعات کا تصفیہ۔ قبائل آپس میں شیر وشکر ہوگئے۔ ایرانی بلوچستان میں منعقدہ خونی تصفیے میں دنیا بھر سے ہوت قبائل کے بزرگوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ہوت قبائل کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے جاری خونی تنازعات کا باہمی رضا مندی سے تصفیہ ہوگیا۔ ایرانی بلوچستان کے شہر میں منعقدہ اس خونی تنازعات کے تصفیے میں دنیا بھر سے ہوت قبائل کے بزرگوں اور عمائدین نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ہوت قبائل کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے خونی تنازعات چل رہا تھا۔جن کے نتیجے میں پانچ افراد قتل اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔اس خونی تنازعات کی وجہ سے ہوت قبائل کے درمیان رنجشیں پیدا ہوگئی تھیں اور یہ قبائل آپس میں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے اور لڑائی جھگڑے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اس خونی تنازعات کی پرامن طور پر تصفیے کے لیے ہوت قبیلہ کے ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت ہوت عبدالغفور اور ہوت قبیلے کیدیگر بزرگ ہستیوں نے اہم کردار ادا کیا۔جن کی قیادت میں ایرانی بلوچستان کے ایک شہر میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوت قبیلے کے مابین گزشتہ کئی برسوں کے دوران اس خونی تنازعات کا بلوچی رسم و رواج کے مطابق باہمی رضامندی سے تصفیہ کر لیا گیا۔اور ہوت قبائل نے آپس کی رنجشیں گلے شکوے دور کرلیے ایک دوسرے کو معاف کر کے شیر و شکر ہوگئے۔

مزیدخبریں