حکومت بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پرعوام کو لوٹ رہی ہے‘عابد علی

پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی کونسل الحاج عابد علی نے کہا کہ حکومت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر دھوکہ کررہی ہے جو صوبہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کررہی ہے اسی صوبے کے عوام کو اذیت میں مبتلا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری طبقہ پہلے سے پریشان ہے لیکن حکومت ریلیف دینے کی بجائے کاروباری طبقے کو مزید مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ عابد علی نے کہا کہ حکومت منی بجٹ منظور کرکے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بم گرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن