وزیراعظم آئندہ ماہ راجن پور کا دورہ کرینگے: نصراللہ خان دریشک

جام پور ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و چیئرمین جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سردار نصراللہ خان دریشک نے گزشتہ روز جام پور مین سیاسی شخصیت سردار حافط نور آحمد رند کے ڈیرہ پر عمائدین علاقہ اور میڈیا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی معیشت کی ترقی اور عوام کی خوشحالی چاہتی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رکھے ہیں اور پسماندہ علاقوں میں بلاتفریق اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کو ترقی یافتہ بنانا اور عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سردار نصراللہ خان دریشک نے بتایا کہ میری خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ نئے سال میں راجن پور آئینگے اور دو میگا پروجیکٹ انڈس ہائی وے ڈبل روڈ کی تعمیر اور کوٹ مٹھن میں تعلیمی انڈس یونیورسٹی کے قیام کا افتتاح کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...