سادھوکے : ٹرالیاں سڑک کنارے کھڑی کرنے سے ٹریفک جام

سادھوکے(نامہ نگار)بیگ پور روڈ پر واقع ٹریکٹر ٹرالی ورکشاپس کے آگے مالکان نے ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کرکے نہ صرف ٹریفک جام کرنامعمول بنالیا اس طرز عمل سے کئی مرتبہ حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں علاقہ مکینوں کو  ٹریکٹر ٹرالیاں سڑک کنارے کھڑی کرنے سے سخت دشواری کا سامنا ہے جبکہ اس امر سے باز رکھنے کی پاداش میں ورکشاپ مالکان کے ہاتھوں کئی افراد تشدد کا نشانہ بھی بن چکے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے اس بارے صدر پولیس کو بھی آگاہ کیا لیکن شنوائی نہ ہوسکی ،شہریوں نے اعلی حکام سے ٹرالی مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن