گوجرانوالہ آرٹس کونسل کی سرپرستی،تھیٹرز میں کمرشل ریکارڈنگزجاری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ آرٹس کونسل کی سرپرستی۔تھیٹرز میں کمرشل ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری۔شہریوں نے سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لے کر کارروائی کامطالبہ کردیا۔بتایا گیا ہے کہ تھیٹرز میں سٹیج ڈراموں کی کمرشل ریکارڈنگ اور اسکی سوشل میڈیا پر نمائش سے پھیلنے والی فحاشی کیخلاف شہری جعفر حسین نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی گوجرانوالہ کو کارروائی کیلئے درخواست دی جس پر اے سی سٹی نے فوری کارروائی کی اور سرکاری ٹیم نے تمام تھیٹرز انتظامیہ کو کمرشل ریکارڈنگ سے منع کردیاتاہم  آرٹس کونسل نے حکم کو ماننے سے انکار کردیا  جس کے بعد پنجاب تھیٹر انتظامیہ نے فحش رقص اور لغو جگت بازی سے بھر پور ڈرامہ کی کمرشل ریکارڈنگ کروالی۔ حد تو یہ کہ گزشتہ روز آرٹس کونسل نے اپنے سرکاری طور انعقاد پذیر ہونے والے فیملی شو کو بھی ریکارڈنگ کمپنی کو فروخت کردیا اور اس فیملی شو میں بھی فیملیز کے سامنے رقاصائوں سے سٹیج پر ٹھمکے لگوائے جس پر شہری گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے کرتا دھرتائوں کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

ای پیپر دی نیشن