سرینگر (نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری رہیں۔ بھارتی فوج نے کلگام میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ وادی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ بھارتی انتظامیہ نے سرینگر میں 16 نومبر کو جعلی مقابلے میں چار کشمیریوں کو شہید کرنے والے فوجیوں کو بے گناہ قرار دیکر کلین چٹ دیدی۔ ردعمل میں محبوبہ مفتی نے کہا مودی سرکار نے نیا ڈرامہ کیا۔ ترجمان حریت کانفرنس نے کہا کہ عالمی برادری مسلم اکثریت والے جموں و کشمیر میں منظم آبادیاتی تبدیلی کا ادراک کرے۔