لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں مسابقتی کمشن کی جانب سے مہنگی چینی فروخت کرنے پر جہانگیر ترین سمیت دیگر کی شوگر ملوں کو کئے گئے جرمانوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تفصیلی جواب جمع نہ کرایا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تفصیلی جواب کے لئے دو ہفتوں کی مہلت مانگ لی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مئوقف اختیار کیا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان خود بحث کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے شوگر ملوں کو جرمانے عائد کرنے کے حکم کو معطل کر نے کے حکم میں تاحکم ثانی توسیع کا حکم برقرار رکھا۔
شوگر ملز،جرمانے
لاہور ہائیکورٹ‘ شوگر ملز پر جرمانوں کیخلاف درخواستیں‘ حکومت نے مہلت مانگ لی
Dec 30, 2021