امریکہ نے افغان خواتین کے حقوق کے دفاع کیلئے رینا امیری کو نمائندہ مقرر کر دیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ نے افغانستان کی خواتین کے حقوق کے دفاع کے لیے افغان نژاد امریکی سکالر کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔ امریکہ کے سیکرٹری سٹیٹ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا کہ افغان نژاد امریکی سکالر رینا امیری افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے نمائندہ خصوصی ہوں گی۔ رینا امیری نے سابق صدر بارک اوباما کے دور میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دی ہیں۔
نمائندہ

ای پیپر دی نیشن