سی پیک منصوبے پاکستانی سٹاف کی محنت سے ممکن ہوئے: چینی سفیر 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سی پیک منصبوں پر عمل درآمد میں کامیابی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوئی۔ سی پیک پر کام کرنے والے پاکستانی سٹاف  کی محنت سے یہ سب کچھ ممکن ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے نے ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں وزیر پلاننگ ڈیویلپمنٹ اینڈ سپیشل انشی ایٹو اسد عمر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور، چینی سفارتخانے کے افسران اور اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد سی پیک پراجیکٹ میں خدمات سرانجام دینے والے سٹاف کو ان کی خدمات پر چینی سفارتخانے کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا جانا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے کہا کہ سی پیک بیلٹ ایند روڈ منصوبہ کا پائلٹ پراجیکٹ ہے، یہ سال جو پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کا بھی سال ہے، کرونا وبا کے چیلنجز کے باوجود سی پیک منصبوں پر بہت زیادہ پیشرفت ہوئی۔ سی پیک  کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کی بدولت  ملک کے معاشی استحکام اور پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر بھی اچھے  اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصبوں پر عمل درآمد  میں کامیابی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔ سی پیک پر کام کرنے والے پاکستانی سٹاف کی محنت سے یہ سب کچھ ممکن ہوا۔ جن کی کوششوں کے اعتراف میں چینی سفارت خانے نے  غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے پاکستانی عملہ کو ایورڈ دینے کے لئے اس تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ اس تقریب میں تینوں منصوبوں سے پاکستانی عملہ کروٹ سے ارسلان خا ن، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے فضل رحیم، تھاکوٹ یوسف کریم آف کے کے ایچ فیز II حویلیاں کو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ تقریب سے  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں  غیر ملکی سرمایہ کاروں کو  پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے لائحہ  عمل بنا رہی ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین خالد منصور اور چیئرمین آل پاکستان چائنیز انٹرپرائیز یانگ جیانڈو نے بھی تقریب خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سٹاف کی خدمات کو سراہا اور ایوارڈز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...