ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ  شاہد زمان سمیت 6 افسر تبدیل 

لاہور (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب میں 6 افسران کے تقرر و تبادلہ کر دیئے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مہر شاہد زمان کا تبادلہ کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ اوقاف طارق قریشی کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی منصور احمد کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم، ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد عمران رضا کا بھی تبادلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سٹی رپورٹر کے مطابق  ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (انویسٹیگیشن) بہاولپور محمد عابد کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ پنجاب لاہور اور ان کے پیشرو شکیل احمد بھٹی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...